جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جھیل ڈل میں آگ کی واردات پانچ ہاوس بوٹ ، دس رہائشی ڈھانچے خاکستر، تین عدم شناخت لاشیں بھی برآمد :حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-11
in ٹاپ سٹوری
A A
جھیل ڈل میں آگ کی واردات پانچ ہاوس بوٹ ، دس رہائشی ڈھانچے خاکستر، تین عدم شناخت لاشیں بھی برآمد :حکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

سرینگر/۱۱نومبر
سرینگر کے جھیل ڈل میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں پانچ ہاوس بوٹ اور ایک درجن کے قریب رہائشی ڈھانچے خاکستر ہو گئے جبکہ جائے واردات سے تین عدم شناخت لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔
دریں اثنا ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور وہاں آگ متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر۹ کے نزدیک ہفتے کی علی الصبح ایک ہاوس بوٹ میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مزید ہاوس بوٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں قریب نصف درجن ہاوئس بوٹ خاکستر ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ہاو¿س بوٹ مالکان کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہاوس بوٹوں میں یہ آگ ہفتے کی صبح کے قریب پانچ بجے لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 5 ہائس بوٹ اور 10 سے 15 رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوگئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ کو بجھانے کے لئے 8 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتھک کوشش کے بعد آگ کی اس واردات پر قابو پایا گیا ۔
دریں اثنا این ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جھیل ڈل میں آگ کی واردات رونما ہونے کے بعد ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران تین عدم شناخت لاشیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ تینوں غیر مقامی ہیں اوران کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس ہولناک واردات کے بعد مذکورہ تین غیر مقامی سیاح لاپتہ ہو گئے تھے جنہیں بعد ازاں پانی سے باز یاب کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس مقام پر ہاوس بوٹ خاکستر ہوئے اور وہاں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ سری نگر کے جھیل ڈل میں ہفتے کی صبح ہاوس بوٹوں میں لگی آگ کے دوران کئی سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور سردی کے پیش نظر ان کو ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔
ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے جائے واردات کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی ایک ہولناک واردات میں 5 ہاوس بوٹ خاکستر ہوئے اور ان کے متصل رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ڈی آر ایف، پولیس اور فائر ٹنڈرس نے مل کر آگ کو قابو میں کر لیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور سردی کے پیش نظر ان کو ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے لئے کئی پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے ۔
علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے جھیل ڈل میں ہولناک آگ کی واردات میں ۵ہاوس بوٹوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین نے اس ہولناک آگ کی واردات میں اپنا سب کچھ کھو دیاہے اور حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے علاوہ عارضی قیام و طعاوم کا بندوبست بھی کیا جائے ۔
صاد ق حکومت پر زور دیا کہ متاثرین کو معقول اور مناسب امداد کے علاوہ کم شرحوں پر قرضے فراہم کئے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاری گام علاقے میں جھڑپ شروع

Next Post

لائسنس تو آپ ہی نے دی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ

2025-05-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

لائسنس تو آپ ہی نے دی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.