سرینگر/۱۱نومبر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاری گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔
کشمیر زون پولیس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”پلوامہ کے پاری گام علاقے میں جھڑپ شروع ہوا ہے ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا“۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے ہفتے کو پلوامہ کے پاری گام علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔