پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ذات پر مبنی مردم شماری کے مسئلے پر میرے بات کرتے ہی وزیراعظم مودی کے ذہن سے ذات غائب ہوگئی: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-11
in قومی خبریں
A A
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ستنا//کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہ ‘ملک میں غریب ہی واحد ذات ہے ‘، آج کہا کہ جیسے ہی انہوں نے (مسٹر گاندھی نے ) ذات پر مبنی مردم شماری بولنا شروع کیا، مسٹر مودی کے ذہن سے ذات غائب ہوگئی۔
مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے وِندھیا علاقے کے ستنا میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کچھ دن پہلے کہہ رہے تھے کہ ہندوستان میں صرف غریب ہی واحد ذات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذہن سے ذات غائب ہوگئی کیونکہ انہوں نے (مسٹر گاندھی) ذات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں بات کرنی شروع کردی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم ملک کو سچ بتانا نہیں چاہتے ۔ وہ کسی بھی تقریر میں ذات پر مبنی مردم شماری کی بات نہیں کر سکتے ۔ اس کا ریموٹ کنٹرول اڈانی کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں کم از کم 50 فیصد آبادی او بی سی کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے اور دہلی میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ذات پر مبنی قومی سطح پر مردم شماری کرائی جائے گی۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور دہلی کی حکومتیں ممبران اسمبلی نہیں بلکہ افسران چلاتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کو 53 افسران چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ ان میں سے صرف ایک افسر کا او بی سی سے تعلق ہے ۔ ریاست میں او بی سی کی آبادی 50 فیصد ہے ، لیکن حکومت میں ان کی شرکت 100 روپے میں سے 33 پیسے ہے ۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس کے بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کہتے ہیں کہ ریاست میں او بی سی کی حکومت ہے ۔
کانگریس کے لیڈر مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کسان، مزدور، بے روزگار، نوجوان اور چھوٹے دکاندار سمیت مدھیہ پردیش کی بنیاد تباہ کردی ہے -۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 18 برسوں میں ریاست میں 18 ہزار کسان قرض کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔ بی جے پی ارب پتیوں کو پیسے دیتی ہے ۔ ریاست میں کسان اور مزدور خوفزدہ ہیں کیونکہ یہاں معیشت کا انجن نہیں چل رہا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے پچھلی بار مدھیہ پردیش میں قرض کی معافی دی تھی۔ پھر ارب پتیوں نے مسٹر مودی اور مسٹر چوہان کے ساتھ مل کر کانگریس کی حکومت کو چرالیا۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے کرناٹک اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ سے صاف کہہ دیا ہے کہ کانگریس غریب ترین لوگوں کو اتنی ہی رقم دینے جا رہی ہے جتنا بی جے پی نے اڈانی اور ارب پتیوں کو دیا ہے ۔
‘بھارت جوڑو یاترا’ کے تناظر میں مسٹر راہل نے کہا کہ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ جہاں بھی بی جے پی کی حکومت تھی، ہر جگہ بے روزگاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں توانائی ہے ، لیکن یہ ملک کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دینے کے قابل نہیں ہے ۔
مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ (مسٹر مودی) 2 کروڑ روپے کا سوٹ پہنتے ہیں۔ ہزاروں کروڑ کے ہوائی جہازوں میں جاتے ہیں، وہ روزانہ لاکھوں مالیت کے نئے کپڑے پہنتے ہیں، جب کہ ان کی (مسٹر گاندھی کی) سفید قمیض وہی رہتی ہے ۔
خیال رہے کہ ریاست میں 17 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے ۔ اس سے قبل ان دنوں دونوں اہم جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زوروں پر ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان اوربھارت سے فلموں کی پیشکش ہوئی ، آفرقبول کر نے سے انکار کردیا

Next Post

سپریم کورٹ کا ہوا کے معیار کو بہتر بنانے پر زور، حکومتیں طویل المدتی اقدامات کریں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ کا ہوا کے معیار کو بہتر بنانے پر زور، حکومتیں طویل المدتی اقدامات کریں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.