جموں//
جموںکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے سیتا بانی گاوں میں سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی چلنے کے نتیجے میں ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا ہے اور اس کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے سیتا بانی گاوں میں درمیانی شب اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس رہائش پذیر لوگ جائے موقع پر پہنچے اور انہوں نے۴۰سالہ شہری جس کی شناخت گوری شنکر کے بطور ہوئی ہے کو خون میں لت پت پایا چنانچہ اسے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گوری شنکر کے سینے میں گولی پیوست ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔