امپھال// منی پور کی راجدھانی امپھال کے مغربی مایانگ گاؤں میں نامعلوم مسلح شرپسندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی کے روبندرو کے گھر پر فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے گیٹ اور ایک دیوار پر گولی کے تین نشان ملے ہیں ۔
اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور واردات کے وقت ایم ایل اے اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھے ۔
اسی طرح کے ایک دیگر واقعہ میں پیر کی نصف شب کو نامعلوم افراد نے امپھال ایسٹ کے کاکوا میں ریاستی ریفرل اسپتال جے این آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر دیون کے گھر پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
دریں اثنا منگل کو مسلح شرپسندوں نے مشرقی امپھال کے ایک میتی گاؤں پر حملہ کیا۔ گاؤں والوں کو بچانے کے لیے سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔