نئی دہلی// کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو چھتیس گڑھ اسمبلی کے پہلے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ کے درمیان کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ حکومت بننے پر تمام وعدوں کو پوراکیا جائے گا۔
مسٹر کھڑگے نے کہا ‘‘چھتیس گڑھ سب سے بڑھیا’۔ آج چھتیس گڑھ ریاست میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ہم ہر ووٹر سے ، خاص کر نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ووٹ ضرو ر دیں۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ چھتیس گڑھ میں منصفانہ حکمرانی ہوگی اور جمہوریت پر یقین برقرار رہے گا۔’’
مسٹر گاندھی نے چھتیس گڑھ کے ووٹروں کو یاد دلایا کہ اگر کانگریس ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ‘‘جب استعمال کریں اپنا مت ادھیکار، یاد رہے کہ چھتیس گڑھ پھرمیں ایک بار، کانگریس کی بھروسہ کی سرکار۔’’ کانگریس کی چھتیس گڑھ کوضمانت – کسانوں کا قرض معاف، 20 کوئنٹل ایکڑ دھان خرید، بے زمینوں کو 10 ہزار روپے ، دھان پر 3200 روپے کی ایم ایس پی، پتا پر 6000 روپے فی بوری،تیندو کے پتوں پر 4000 روپے سالانہ بونس، 200 یونٹ بجلی مفت، گیس سلنڈر پر 500 روپے کی سبسڈی، کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم، 10 لاکھ روپے تک مفت علاج، 17.5 لاکھ خاندانوں کے لیے رہائش، ذات پات کی مردم شماری۔ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھادیتے ہیں۔’’