نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے کیرالہ میں سب سے زیادہ 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک اور مغربی بنگال میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 24 ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 90 کروڑ 94 ہزار 982 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اورشرح اموات 1.22 فیصد ہے۔
اس دوران ملک میں 3168 افراد کورونا سے صحت یاب ہو ئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار 416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دارالحکومت میں فعال کیسز 350 سے بڑھ کر 6,096 رہ گئے۔ وہیں مزید 1306 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کااعدادوشمار 1859152 پرپہنچ گیاہے جب کہ اموات کی تعداد 26 ہزار 177پربرقرار ہے۔
ہریانہ میں بھی ایکٹیو کیسز مزید 29 کم ہوکر2564 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 553 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 982434 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 10 ہزار 620 پر مستحکم ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 62 سے بڑھ کر 2,950 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 318 بڑھ کر 6471242، جب کہ ہلاکتوں کی 69210 ہوگئی ہے۔