سرینگر/یکم نومبر
جنوبی ضلع پلوامہ کے کنگن گاوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
بتادیں کہ پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز پلوامہ کے کنگن گاوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن پلوامہ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر آپریشن لانچ کیا۔
دریں اثنا ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے بعد ضلع پلوامہ میں سیکورٹی کو متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے کئی افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس تھانوں پر طلب کیا ہے ۔