نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سمیت 40 اہم لیڈر چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے ۔
بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے جاری اسٹار کمپینیرز کی فہرست کے مطابق مسٹر مودی، مسٹر امت شاہ، مسٹر راج ناتھ سنگھ، مسٹر گڈکری اور مسٹر نڈا چھتیس گڑھ میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ دیگر کمپینروں میں او پی ماتھر، منسکھ مانڈویہ، یوگی آدتیہ ناتھ، ارجن منڈا، انوراگ ٹھاکر، محترمہ اسمرتی ایرانی، دھرمیندر پردھان، رامیشور تیلی، دیویندر فڑنویس، بابولال مرانڈی، روی شنکر پرساد، ارون ساو، ڈاکٹر رمن سنگھ، محترمہ سروج پانڈے ، اجیت جموال، نتن نبین، پون سائی، ساکشی مہاراج، کیشو پرساد موریہ، منوج تیواری، نتیا نند رائے ، برج موہن اگروال، روی کشن اور ستپال مہاراج شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نارائن چندیل، رامویچار نیتم، گوری شنکر اگروال، وکرم اسیندی، مدھوسودن یادو، سنتوش پانڈے ، گہرام اجگلے ، گرو بلداس صاحب، رام سیوک پیکرا، محترمہ لتا اسینڈی اور چندولال ساہو بھی انتخابی مہم میں شامل ہیں۔
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے میں رائے پور، بلاس پور، درگ اور سرگوجا ڈویژن کے کل 70 اسمبلی حلقوں کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر اور 2 نومبر تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔