منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نئے شعبوں کو فروغ دیکر روایتی شعبوں کو مضبوط کر رہی ہے : وزیرعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-29
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے ۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے نوجوان مختلف وزارتوں/محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں وزارت ریلوے ، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک بھر میں 37 مقامات کو میلے سے جوڑا گیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کہ روزگار میلوں کا سفر ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے کیونکہ روزگار میلوں کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا جس میں مرکز اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حکومت والی ریاستوں میں مختلف روزگار میلوں میں لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے فراہم کیے گئے تھے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آج بھی 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے تقرری پانے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والے روزگار میلے نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں حکومت کے عزم کی علامت ہیں جہاں مشن موڈ میں کام جاری ہے ۔ "ہم نہ صرف روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک شفاف نظام کو بھی برقرار رکھ رہے ہیں”۔
مسٹر نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بھرتی کے عمل میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو نوٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف عمل کو ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ امتحان کے طریقہ کار کی تنظیم نو بھی کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹاف سلیکشن سائیکل کے تحت بھرتی کے لیے لگنے والے وقت کو بھی کم کر کے نصف کر دیا گیا ہے ۔ مسٹر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ملازمت کے نوٹیفکیشن سے لے کر روزگار کے لیٹر کے درمیان کا مجموعی وقت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے ۔ ایس ایس سی کے تحت ہونے والے کچھ امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ امتحانات اب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 مختلف علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ان امیدواروں کے لیے زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنا آسان ہو جائے ۔
ترقی کی اس رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو ہر شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے ، مسٹر مودی نے ڈھورڈو گاؤں کا ذکر کیا جسے اقوام متحدہ کی طرف سے بہترین سیاحتی گاؤں کا اعزاز دیا گیا ہے اور ہویسلا مندر کمپلیکس اور شانتی نکیتن کے لیے عالمی ثقافتی وراثت کی پہچان ہے ۔ ترقی اور سیاحت میں اضافہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کھیلوں میں بھی ترقی کی نئی راہیں پیدا ہو رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے روایتی شعبوں کو مضبوط کر رہی ہے جبکہ قابل تجدید توانائی، خلائی، آٹومیشن اور دفاعی برآمدات جیسے نئے شعبوں کو بھی فروغ دے رہی ہے "۔ انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی راہیں کھولنے پر بھی بات کی اور اس کی مدد سے فصلوں کی شناخت اور غذائی اجزاء کے اسپرے کی مثالیں دیں۔ سوامیتوا اسکیم کے تحت وزیر اعظم نے بتایا کہ ڈرون کا استعمال لینڈ میپنگ کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی علاقے میں دوائیوں کی ترسیل کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔ اس طرح تخمینہ شدہ وقت کو 2 گھنٹے سے کم کر کے 20-30 منٹ سے بھی کم کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپس نے ڈرونز سے بھی بہت استفادہ کیا گیا ہے اور نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجیز بنانے میں مددملی ہے ۔
مسٹر مودی نے کھادی کے دوبارہ زندہ ہونے کا ذکر کیا جس نے 10 سال پہلے محض 30 ہزار کروڑ کی فروخت کے مقابلے 1.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی فروخت درج کی گئی ہے ۔ اس سے کھادی اور گاؤں کی صنعت کے شعبے میں بہت سے روزگار پیدا ہوئے ہیں، اس سے خاص طور پر خواتین کو فائدہ پہنچا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاداب خان کا سی ٹی اسکین کرلیا گیا

Next Post

مرکز کے پاس فضائی آلودگی پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ نہیں: اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

مرکز کے پاس فضائی آلودگی پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ نہیں: اے اے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.