منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان کی جموں کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشیں جاری ہیں ‘

امسال ایل او سی پردراندازی کی۸کوششوں کے دوران۲۷جنگجوؤں کومارا گیا:جی او سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-28
in اہم ترین
A A
’پاکستان کی جموں کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشیں جاری ہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
ایک سینئر فوجی افسر نے جمعہ کو کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار سے جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے اور سیکورٹی کے ماحول کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ دشمن عناصر کے ساتھ حالات معمول پر نہیں آ رہے ہیں۔
فوج کی۲۸؍انفنٹری ڈویژن کے جی او سی‘ گریش کالیہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرامسال دراندازی کی آٹھ کوششوں کے دوران۲۷دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات برآمد کیا گیا ۔
کالیہ نے کہاکہ کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے اور ملی ٹینسی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار کور کمانڈر نے یہاں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
جی او سی گریش کالیہ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جموںکشمیر کے پر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے ۔
کالیہ نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی انتھک کوشش کے نتیجے میں کشمیر میں حالات بہتر ہوئے جس وجہ سے یہاں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبہ بھی ترقی کے نئے منازل طے کر رہا ہے ۔
جی او سی نے کہا کہ امسال آٹھ ماہ کے دوران ایل او سی پر آٹھ مرتبہ دراندازی کے واقعات رونما ہوئے جنہیں سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا کر۲۷ملی ٹینٹوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا۔
کالیہ نے بتایا کہ جاں بحق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور ممنوع نشیلی اشیائبھی برآمد کی گئی۔
جی او سی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جاں بحق دہشت گرد کشمیر میں خرمن امن میں آگ لگنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم جوں ہی وہ اس طرح آئے انہیں ایل او سی پر ہی مار گرایا گیا۔
مژھل میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی کمانڈر نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے ۔
فوجی کمانڈر نے کہاکہ جاں بحق دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یہاں پر حالات خراب کرنے کی نیت سے اس پار داخل ہوئے ۔
اس موقع پر ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے کہاکہ مضبوط انٹیلی جنس گرڈ کی بدولت دہشت گرد وں کے منصوبوں کوناکام بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے مژھل سیکٹر میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران پانچ دہشت گردمارے گئے ۔
ان کے مطابق فینسنگ کے نزدیک ہی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور جوں ہی ملی ٹینٹوں نے اس طرف آنے کی کوشش کی تو انہیں للکارا گیا جس دوران دبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ایس ایس پی نے کہاکہ ابتدائی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے اور بعد ازاں تصادم کی جگہ مزید تین ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
بتادیں مژھل سیکٹر میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے تصادم آرائی کے دوران پانچ عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پتھراؤ اور ہڑتال قصہ ٔ پارینہ‘.۔۔۔تین چار برسوں سے جموں کشمیر میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں

Next Post

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر تناوی صورتحال تشویشناک:ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر تناوی صورتحال تشویشناک:ڈاکٹر فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.