منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پنچوں اور سرپنچوں کارام بن عوامی دربار سے واک آؤٹ

’ہمیں عوامی مسائل اجاگر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-27
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
ضلع رام بن میں ایک پبلک دربار کے دوران پنچ، سرپنچوں نے اْس وقت واک آؤٹ کیا جب ان کے بقول انہیں اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل کے متعلق گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سرپنچوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’پبلک دربار کے دوران جب ایک منتخب عوامی نمائندے کو اپنے علاقے کے مسائل حکام تک پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے تو اس صورت میں اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے‘‘۔
محکمہ مال کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگھلا کی قیادت میں منعقد کیے گئے پبلک دربار میں ڈی ڈی سی و بی ڈی سی کونسلز، پنچ اور سرپنچوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے تمام افسران سمیت ضلع بھر میں تعمیراتی کاموں پر مامور کمپنیز کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
دربار میں پہلے ڈی ڈی سی کونسلرز نے اپنے مسائل سے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا وہیں بی ڈی سی چیئرمین نے بھی اپنے علاقہ جات کی مانگوں کو دربار میں دہرایا۔ تاہم سرپنچوں کو بولنے کا موقع نہ دئے جانے کے خلاف پنچ، سرپنچ نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
قبل ازیں، ڈی ڈی سی و بی ڈی سی ممبران اور سرپنچوں کے مابین تلخ کلامی، شور شرابے کے باعث مہمان خصوصی انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگھلا ہال چھوڑ کر چلے گئے اور میٹنگ وہیں پر ختم ہوگئی۔ ابھی ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور مہمان خصوصی کے خطاب باقی تھے۔
احتجاج کرنے والے پنچ، سرپنچوں نے کہا’’ہمیں اس لئے دربار کے دوران بات کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا کیونکہ ہم کئی عہدیداروں کی جانب سے لئے گئے غلط فیصلوں کی نشاندہی کرنے والے تھے۔‘‘
احتجاج کر رہے سرپنچوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پروگرام اور پلیٹ فارم پر عہدیداروں کے غلط فیصلوں، اقربا پروری کی نشاندہی کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس نے اتر پردیش کے دو جعلسازوں کو گرفتار کیا

Next Post

الیکشن ضابطی اخلاق کی’ خلاف ورزی ‘پرینکا اور سرما کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید

الیکشن ضابطی اخلاق کی’ خلاف ورزی ‘پرینکا اور سرما کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.