منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بڈگام میں نقب زنوں کی گینگ کا پردہ فاش

لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-24
in اہم ترین
A A
بڈگام میں نقب زنوں کی گینگ کا پردہ فاش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے دو دنوں میں ہی نقب زنوں کی ایک گینگ کا پردہ فاش کرکے لاکھوں روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن خانصاحب کو۲۱؍اکتوبر کو اعجاز احمد گنائی ولد خضر محمد گنائی ساکن کچھی پورہ خانصاحب کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی۔
ترجمان نے کہا’’شکایت گذار نے شکایت میں کہا کہ۱۹؍اور۲۰؍اکتوبر کی درمیانی شب کچھ چور اس کے مکان میں گھس گئے اور تانبے کے برتن‘ کپڑے‘مصنوعی زیورات اور کچھ سونے کی چیزیں جن کی مجموعی قیمت لاکھوں روپیے ہے ، اڑالیں‘‘۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ شکایت پر پولیس اسٹیشن خانصاحب میں آئی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ مشتبہ افراد کی پوچھ تاچھ کی جن میں سے ایک فاروق احمد گنائی عرف دل جلے کی سخت پوچھ تاچھ کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے نقب زنی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس جگہ کا انکشاف کیا جہاں مال مسروقہ چھپایا گیا تھا جس میں تانبے کے برتن، کپڑے ، مصنوعی زیوارات اور سونے کی چیزیں شامل تھیں جن کو بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ مزید تحقیقات کے دوران فاروق احمد نے مزید دو ساتھیوں کا انکشاف کیا جن کی شناخت آصف رشید میر عرف عبید ولد عبدالرشید میر ساکن ڈبی پورہ اور مقصود احمد گوجری ولد غلام حسن گوجری ساکن سوزنی پورہ کے بطور کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا جس دوران انہوں نے چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ان کے انکشاف پر لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپس، ایل ای ڈی سکرینز،گیس سلینڈر، بھیڑ، تانبے کے برتن، انورٹر، بیٹریاں، جنریٹر، واٹر موٹر، اور پائپوں کو بر آمد کیا گیا جن کی مجموعی قیمت۴سے۵لاکھ روپیے ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ایک اور مشتبہ شخص شوکت احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن راول پورہ وتر ہیل کو یہ مال مسروقہ حاصل کرنے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیلنجوں کے باوجود، ہندوستان کا اقتصادی منظرنامہ روشن‘وزارت خزانہ کی رپورٹ

Next Post

کنگن میں تین روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

کنگن میں تین روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.