سرینگر//
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن میں تین روز سے لاپتہ شہری کی لاش پاور کنال سے برآمد کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد اشرف کسانہ ساکن ہاری گنی ون جمعے کی صبح نماز فجر ادا کرنے کی خاطر گھر سے نکلا لیکن وہ دوبارہ گھر واپس لوٹ نہیں آیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی لاپتہ شہری کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز لاپتہ شہری کی لاش کنگن میں پاور کنال سے برآمد کی گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔