نئی دہلی//
مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)جوکہ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت مسلح پولیس دستوں میں سے ایک‘نے جموں کی کوٹ بھلوال جیل کی سیکورٹی سنبھال لی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں۹۰۰ سے زیادہ قیدی جن میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔
سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے۲۰؍ اکتوبر کو ہائی سکیورٹی سینٹرل جیل کی سکیورٹی سی آئی ایس ایف کے حوالے کی گئی تھی اور ایک ڈپٹی کمانڈنٹ رینک کے افسر کی سربراہی میں فورس کے تقریباً ۲۶۰جوانوں کو اندرونی اور اندرونی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
۱۳؍اکتوبر کو وزارت داخلہ نے سی آئی ایس ایف کو کوٹ بھلوال جیل کی سیکورٹی سی آر پی ایف سے لینے کا حکم جاری کیا۔ یہ جموں و کشمیر کی دوسری جیل ہے جسے سی آئی ایس ایف کے ذریعہ محفوظ کیا گیا ہے جس کی موجودہ تعداد تقریباً۷۵ء۱لاکھ اہلکاروں کی ہے۔
۳؍اکتوبر کو، سی آئی ایس ایف نے اس سال۲۲ستمبر کو فورس کو جاری کردہ ایم ایچ اے کے حکم کے بعد سی آر پی ایف سے سری نگر جیل کی سیکورٹی بھی سنبھال لی تھی۔
سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) شریکانت کشور نے کہا’’سی آئی ایس ایف نے ۲۰؍ اکتوبر کو سی آر پی ایف سے کوٹ بھلوال جیل کی سیکورٹی سنبھال لی تھی‘‘۔
سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو کوٹ بھلوال جیل کے اندرونی اور بیرونی حصے میں چوبیس گھنٹے سکیورٹی فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے ‘ جو جموں اور کشمیر کی دو ہائی سیکیورٹی سینٹرل جیلوں میں سے ایک ہے۔
جموں و کشمیر کی سری نگر اور کوٹ بھلوال جیلیں انتہائی حساس ہیں۔ ان جیلوں میں کئی خطرناک دہشت گرد اور بدنام زمانہ مجرم بند ہیں۔ کوٹ بھلوال میں۹۰۰؍اور سری نگر کی جیلوں میں۵۰۰سے زائد قیدی ہیں۔