اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

تنویر خان:ہمالیہ میں۲سو الپائن جھیلوں کو تلاش کرنے والا کشمیری ٹریکر

’ اندرونی سکون کو حاصل کرنے میں کامیابی کا سفر عددی کامیابیوں سے بڑھ کر ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-24
in مقامی خبریں
A A
تنویر خان:ہمالیہ میں۲سو الپائن جھیلوں کو تلاش کرنے والا کشمیری ٹریکر

SRINAGAR, OCT 23 (UNI):- Tanveer Khan fondly known as 'Urban Nomad' has become the first person from northern Himalayas to accomplish and explored over 200 scenic alpine lakes in the region.UNI PHOTO- 22U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریکر کے پاس ہمالیہ علاقے میں۲سو خوبصورت الپائن جھیلوں کو تلاش کرنے کا ریکارڈ ہے جو ممکنہ طور شمالی ہمالیہ علاقے کا پہلا ٹریکر ہے جو اس منفرد اعزاز سے سرفراز ہے ۔
سرینگر کے بٹہ مالو کے رہائشی تنویر خان جس کو تنہ خان اور’ؔاربن خانہ بدوش‘کے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے ، کو کشمیر میں نامعلوم اور غیر مانوس جگہوں کو منظر عام پر لانے کا دیوانہ وار شوق و جذبہ ہے یہ جنون اس کے پہاڑوں، چراگاہوں، چٹانوں، جنگلی حیات کے گڑھوں، بلند و بالا گلشیئروں، بر فرفانی جھیلوں کا دشوار گذار سفروں کا محرک ہے ۔
پاتھ فائینڈرز نامی ٹریکر گروپ کے صدر تنویر خان کا کہنا ہے’’بالآخر ہر کوئی پر سکون زندگی گذر بسر کرنا چاہتا ہے اکثر لوگ زندگی میں خوشی چاہتے ہیں خوشی کے حصول کے طریقے مختلف ہیں، ہر کسی کی اپنی ایک الگ منزل ہوتی ہے ، ہم آہنگی حتمی مقصد ہوتا ہے مجھے اپنے حصے کا سکون پہاڑوں میں ملتا ہے ، جہاں فطرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہوتی ہے‘‘۔
ہمالیہ میں الپائن جھیل گلشیئروں کی وجہ سے معرض وجود میں آتے ہیں، کچھ جھیل آتش فشاں کی سرگرمیوں اور کچھ ٹیکٹانک پلیٹ کی حرکتوں سے بنتے ہیں۔
تنویر خان جو ملک کی ایک پائپ مینو فیکچرنگ کمپنی کے سربراہ ہیں، اسکول کے دنوں سے ہی پہاڑوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاہم نا مساعد حالات کئی برسوں تک اس کے شوق کو پورا کرنے میں سد راہ بن گئے ۔
خان نے۲۰۱۴میں جموں وکشمیر مائونٹنیرنگ اینڈ ہائیکنگ کلب (جے کے ایم ایچ سی) میں شمولیت اختیار کی اور دو برسوں تک کلب کے ایک انتہائی محنتی رکن کی حیثیت سے کام کرکے کئی جھیلوں کو تلاش کیا۔
ٹریکر نے ۲۰۱۷میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہم خیال لوگوں کو جمع کرکے’پاتھ فائنڈرسز‘کے نام سے نئے ٹریکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا اور تب سے وہ اپنے ٹریکنگ مشن پر جادہ پیما ہیں۔
اس ٹریکنگ گروپ نے ایک ساتھ کشمیر کے ہمالیہ علاقوں کی غیر مانوس چوٹیوں اور بغیر نقشے والے الپائن جھیلوں میں قدم رکھنا شروع کر دیا یہہ علاقہ پیر پنچال سے چناب اور زنسکار سے لداخ اور گریز تک پھیلا ہوا ہے ۔
ٹھٹھرتی سردیوں میں برفیلے علاقوں میں ٹریکنگ کرنا ان کا نیا سامان تفریح ہے ۔
تنویز خان کے ساتھی جلال بابا کا کہنا ہے’’ان (تنویر خان) کا۲سو الپائن جھیلوں کو مکمل کرنے کا سفر ان کے ایڈونچر کے تئیں عزم اور لگن کا ثبوت ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان کا اندرونی سکون کو حاصل کرنے میں کامیابی کا سفر عددی کامیابیوں سے بڑھ کر ہے ۔
خان کے ایک اور شریک ٹریکر شارق مسعودی جو ایک معروف اینڈو کرائنولوجسٹ ہیں، نے کہا کہ جموں وکشمیر میں۲سو الپائن جھیلوں کی تلاش ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہا’’یہ ہم سب کے لئے اپنے خوابوں کو شرمند تعبیر کرنے اور اپنے مقاصد کبھی دستبردار نہ ہونے کی ایک تحریک ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن کا اہم مغربی ممالک کے رہنماؤں سے فون پر رابطہ

Next Post

سی آئی ایس ایف نے کوٹ بھلوال جیل کی سیکورٹی سنبھال لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
سی آئی ایس ایف نے جموں میں کوٹ بھلوال جیل کی سیکورٹی سنبھال لی

سی آئی ایس ایف نے کوٹ بھلوال جیل کی سیکورٹی سنبھال لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.