نئی دہلی//) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
مسٹر برلا نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا:
"وجے دشمی کے مقدس تہوار پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح ، جھوٹ پر سچائی، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جیت کی علامت ہے ۔ ماں بھگوتی کی عبادت اور پوجا سے ہمیں طاقت اور توانائی ملتی ہے ۔ نوراتری کے نو دن، ہم اس تہوار سے سیکھتے ہیں کہ ہم نے جو کمایا ہے اسے اپنے ملک اور معاشرے کے لیے وقف کرنا چاہیے ۔
عقیدت اور تزک و احتشام کے ساتھ یہ تہوار ہماری روح کو تقویت دیتا ہے ، ہم ان نظریات پر عمل کریں جن کے ساتھ بھگوان شری رام نے اپنی زندگی گزاری۔ ہم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سچائی، انصاف پر مبنی پالیسی کے راستے پر آگے بڑھیں۔ یہ وہ پیغام ہے جو وجے دشمی کا تہوار ہمیں دیتا ہے ۔ بھگوان شری رام کے آشیرواد سے ہر گھر اور خاندان میں خوشیاں ہوں، سب کی زندگی میں خوشحالی آئے ، یہی میری نیک خواہش ہے ۔