نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دسہرہ کے مقدس تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے پیر کو یہاں کہا کہ مسٹر دھنکھڑ نے دسہرہ کے موقع پر قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے ۔
مسٹر دھنکھڑ نے کہا، "دسہرہ کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات، یہ تہوار پورے ہندوستان میں بڑے جوش و خروش اور روایتی رسوم و رواج کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ یہ تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے ۔’’
انہوں نے کہا کہ دسہرہ کا تہوار برائی پر اچھائی اور بدکاری پر اخلاق کی فتح کی علامت ہے ۔ یہ نیکی پر اپنے اعتماد کو مضبوط کرنے اور سچائی، ہمدردی اور ہمت جیسی خوبیوں کو اپنانے اور ان کی قدر کرنے کا موقع ہے ۔