کوشامبی//) اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی کوتوالی علاقے میں پیر کو ٹرکٹر سے کچل کر بائیک سوار ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ سینی کوتوالی کے بھیروپور گاؤں کا ویریندر (20) آج دوپہر بائیک سے کہیں جارہے تھ۔ کماسن دارانگر شاہراہ پر وہ جیسے ہی خواجہ کی مئی تراہے کے نزدیک پہنچے سامنے سے آرہے ٹرکٹر نے بائیک کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں بائیک سوار ویریندر ٹرکٹر کے پہیے کے نیچے دب گیا اور کچل کر اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈرائیور ٹرکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس ٹرکٹر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے ۔