نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو چین کے ہانگژو میں منعقد ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم مودی نے آج اپنی خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعہ ایشیائی پیرا گیمز میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے ’’خواتین کے 48 کلو گرام جے 20 جوڈو مقابلے میں شاندار کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے کوکیلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی کے لیے ترغیب کا وسیلہ ہیں۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے پروین کمار کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:’’ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں پروین کمار کی شاندار کارکردگی۔ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے طلائی تمغہ جیتا۔ ان کی کامیابی ان کے غیر متزلزل عزم اور سخت جانفشانی کا ثبوت ہے۔ خدا کرے کہ وہ بلندیاں سر کرتے رہیں اور اپنی کامیابیوں سے متعدد افراد کو ترغیب فراہم کرتے رہیں!‘‘
انہوں نے مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے اُنی رینو کو مبارکباد دی-’’مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے اُنی رینو کو مبارکباد۔ ان کی ثابت قدمی اور غیر معمولی کارکردگی ہمارے ملک کے لیے باعث فخر ثابت ہوئی۔‘‘
انہوں نے مردوں کے 60 کلو گرام جے1 جوڈو مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر کپل پرمار کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے پوسٹ کیا:’’ایشیائی پیرا گیمز کے دوران مردوں کے 60 کلوگرام جے 1 زمرے کے جوڈو مقابلے میں ایک شاندار نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے کپل پرمار کو مبارکباد۔ ان کی ثابت قدمی اور صلاحیت قابل دید ہے۔ ان کی مسلسل کامیابی اور مستقبل میں ان کی مزید حصولیابیوں کے لیے دُعا کرتا ہوں۔‘‘
مسٹرمودی نے چین کے ہانگژو میں ایشین پیرا گیمز 2022 میں مکسڈ 50 میٹر رائفل ایس ایچ 1 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر رودرانش کھنڈیلوال کو مبارکباد دی ہے۔
’’مکسڈ 50 میٹر رائفل ایس ایچ 1 ایونٹ میں شاندار چاندی کا تمغہ جیتنے پر ردرانش کھنڈیلوال کو دلی مبارکباد۔ ان کی لگن اور قابلیت واقعی قابل ستائش ہے، جو خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے ایک معیار قائم کرتی ہے۔ ہندوستان ان کی کامیابی پر فخر سے جھوم اٹھاہے۔‘‘
وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمس 2022 میں کلب تھرو – ایف 51 ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر پرنوو سورما کو مبارک باد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ؛‘‘کلب تھرو- ایف 51 ایشین پیرا گیمس ایونٹ میں پر وقار سونے کا تمغہ جیتنے پر پرنوو سورما کو مبارک باد، ان کے عزم اور استقلال کے لئے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ میری دعا ہے کہ وہ کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھوئیں
وزیراعظم نریندر مودی نے کلب تھرو- ایف 51 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دھرم بیر کو مبارک باد دی ہے۔
‘‘ایشین پیرا گیمس میں کلب تھرو (ایف 51) میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے دھرم بیر پر فخر ہے۔ یہ سچی تحریک دینے والی کامیابی ہے۔ میری دھرم بیر کی آئندہ کوششوں کے لئے نیک خواہشات۔’’
وزیر اعظم نے کلب تھرو – ایف51 ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر امت سروہا کو مبارکباد دی ہے۔
’’امیت سروہا کو ایشین پیرا گیمز میں کلب تھرو (ایف51) میں شاندارکانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان کی لگن اور انتھک محنت نے قوم کو بے پناہ فخر دلایا ہے ۔ وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور جذبے سے بہت سوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں۔‘‘
وزیراعظم نے مردوں کے شاٹ پٹ ایف 11 ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مونو گھنگس کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:مردوں کے شاٹ پوٹ ایف11 مقابلے میں مونو گھنگس کوبے مثال کانسہ کا تمغہ۔ ان کی کامیابی واقعی متاثر کن ہے۔ سخت محنت اور لگن رنگ لائی۔ ہندوستان کو بلاشبہ فخر ہے۔