آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مسلسل ناکامیوں سلسلہ دراز ہونے لگا۔
میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت، بلےبازی اور فیصلوں پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں، ابتدائی 4 میچز میں بطور کپتان ورلڈکپ بابراعظم کیلئے بلکل اچھا ثابت نہ ہوا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان ٹورنامنٹ میں چار میچز کے دوران محض 83 رنز بناسکے ہیں جس میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 18، سری لنکا مقابل 10 اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز بنے۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم بطور نمبر ایک بیٹر شریک ہوئے تھے تاہم انکی ناقص بیٹنگ پرفارمنس سے انکی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے۔
دوسری جانب ورلڈکپ میں کپتانوں کی بدترین بیٹنگ اوسط بابراعظم 20.75 کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پہلے نمبر پر بنگلادیش کے شکیب الحسن 18.33، جنوبی افریقا کے ٹمبا بوؤما 19.66 اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 21.50 کے ساتھ موجود ہیں۔