یقین کریں ہمیں یقین نہیں آرہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آرہا ہے کہ…کہ اپنے ایل جی صاحب… سنہا صاحب …عمرعبداللہ کو اتنا سنجیدہ لے رہے ہیں… ہمیںسچ میں یقین نہیں آرہا ہے اور… اور اس لئے نہیں آرہا ہے کہ… کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ایل جی صاحب … کشمیر کے سبھی سیاستدانوں کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں… کچھ بھی نہیں …لیکن عمرعبداللہ نے یہ ایک بات کیا کہی کہ سنہا صاحب صفائی دیتے پھررہے ہیں… یہ کہتے رہتے ہیں کہ… کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا…جیسا کہ عمر عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ… کہ ایل جی صاحب کہتے ہیں کہ کشمیر کے ۸۰ فیصد لوگ الیکشن… اسمبلی الیکشن نہیں چاہتے ہیں… سنہا صاحب کاکہنا ہے کہ انہوں نے ایسا ویسا کچھ نہیں کہا ہے… بالکل بھی نہیں کہا۔ کوئی سنہا صاحب سے کہہ دے کہ جناب آپ کو کوئی صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… اگر آپ نے سچ میں ایسا کہا ہو گا… تو بھی کسی صفائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ … کہ اگر آپ نے یہ کہا ہو تا کہ کشمیر کے ۸۰ فیصد لوگ الیکشن… اسمبلی الیکشن چاہتے ہیں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتااور… اور اس لئے نہیں پڑتا کہ آخر ہونا تو وہی ہے جو… جو ہونا ہے اور… اور ہونا یہ ہے کہ کشمیر میں سب کچھ ہو نا ہے… سب کچھ لیکن… لیکن الیکشن… اسمبلی الیکشن نہیں ہو نا ہے اور… اور اس لئے نہیں ہو نا ہے کیونکہ … ابھی مناسب وقت نہیں آیا ہے… الیکشن کا مناسب وقت… وہ کب آئے گا … کب کشمیر میں الیکشن کرائے جائیں گے…یہ ایک راز ہے… ایسا راز جس کے بہت کم لوگ راز دار ہیں… اور … اور یقین کیجئے کہ… کہ اپنے سنہا صاحب بھی ہماری اور آپ کی ہی طرح ہیں… جو یقینا یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ…کہ کشمیر میں کب الیکشن ہوں گے…انہیں بھی کچھ زیادہ معلومات نہیں ہوں گی …ہاں الیکشن کے حوالے سے ایک معلومات ان کے پاس ہے… اور سو فیصد ہے… خود کے الیکشن لڑنے کی معلومات کہ ہماری معلومات کے مطابق سنہا صاحب الیکشن… لوک سبھا کے الیکشن لڑنے والے ہیں اور… اور انہوں نے اس کا خود اعتراف بھی کیا ہے…رہی ہمارے الیکشن کی بات… جموں کشمیر کے اسمبلی الیکشن کی بات تو… تو صاحب اس کیلئے صبر ایوب چاہئے … آپ کو اور ہمیں بھی اور…اور ہاں عمرعبداللہ کو بھی ۔ ہے نا؟