ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیرج ‘ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 ایوارڈ’ کی فہرست میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-14
in کھیل
A A
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

نئی دہلی// ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور چیمپئن نیرج چوپڑا کو عالمی ایتھلیٹکس نے ‘مینز ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 ایوارڈ’ کے لیے نامزد کیا ہے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (ورلڈ ایتھلیٹکس) نے جمعرات کو اس ایوارڈ کے لیے 11 ایتھلیٹس کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور چیمپیئن نیرج چوپڑا اور ایتھلیٹ کے مختلف ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریان کراؤزر (امریکہ)، مونڈو ڈوپلانٹس (سویڈن)، سفیان البقالی(مراکش)، جیکب انگبریگٹسن (ناروے)، کیلون کیپٹم (کینیا)، پیئرس لیپیج (کینیڈا)، نوح لائلس (امریکہ)، الوارو مارٹن (اسپین)، ملٹیادیس ٹینٹوگلو (یونان) اور کارسٹن وارہوم (ناروے) کے نام شامل ہیں۔
نیرج چوپڑا نے اس سال کے شروع میں بوڈاپیسٹ میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر پہلے ہندوستانی ہونے کی تاریخ رقم کی تھی۔ جس کے بعد 25 سالہ کھلاڑی نے ایشین گیمز میں اپنا خطاب برقرار رکھا۔ تاہم اس سے قبل وہ ڈائمنڈ لیگ 2023 میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ نیرج چوپڑا سال 2023 کے مینز ورلڈ ایتھلیٹ ایوارڈ کے لیے منتخب کئے گئے11 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ تاہم اس دوران انہیں باقی دس کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی سپرنٹر نوح لائلز 100 میٹر اور 200 میٹر میں عالمی چیمپئن ہیں۔ اس نے بوڈاپیسٹ 2023 میں مردوں کے 4×100 میٹر ریلے میں امریکہ کے لیے طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔
مراکش کے سفیان البقالی، 3000 میٹر اسٹیپلچیس میں ایک تجربہ کارکھلاڑی ہیں۔ وہ چھ فائنل میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ اولمپک چیمپئن نے اس سال کے شروع میں عالمی خطاب کا دفاع بھی کیا تھا۔
مردوں کے پول والٹ میں موجودہ عالمی چیمپئن سویڈن کے مونڈو ڈوپلانٹس بھی 11 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 20 کلومیٹر اور 35 کلومیٹر کے مقابلوں میں عالمی چیمپئن ہسپانوی ریس واکر الوارو مارٹن بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مینز ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 کے ایوارڈ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا انتخاب ایتھلیٹکس ماہرین کے ایک بین الاقوامی پینل کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں عالمی ایتھلیٹکس کے تمام چھ براعظمی خطوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ تین طرفہ ووٹنگ کے عمل کے ذریعے 13 یا 14 نومبر کو ورلڈ ایتھلیٹکس آخری پانچ فائنلسٹ ایتھلیٹس کا اعلان کرے گا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل اور ورلڈ ایتھلیٹکس فیملی ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وہیں شائقین ورلڈ ایتھلیٹکس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس پلیئر آف دی ایئر کے لیے ووٹنگ 28 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کے ووٹوں کو نتیجہ کے 50 فیصد کے لیے شمار کیا جائے گا جبکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیملی کے ووٹوں اور عوامی ووٹوں کو حتمی نتیجے کے 25 فیصد کے لیے شمار کیا جائے گا۔ 11 دسمبر کو ورلڈ ایتھلیٹکس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرفاتح کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گل کوستمبر کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا

Next Post

جمہوریت ہماری انمول وراثت ہے : برلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

جمہوریت ہماری انمول وراثت ہے : برلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.