واشنگٹن//
وائٹ ہاوس ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور جنگ بھی ہار چکا ہے۔
ساکی نے یومیہ پریس کانفرنس کے دورانروس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ یوکرین اپنی فتح کا اعلان خود کرنے کا مجاز ہے، امریکہ روز اول کی طرح دفاعی مدد کےہمراہ مذاکراتی میز پر بھی یوکرین کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ روس کا خیال تھا کہ وہ جلد ہی یوکرین پر قابض ہو جائے گا مگر ایسا نہ ہوا اور اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روسی صدر پوتین کا کیف کی سڑکوں پر گھومنے کا اور اس کی سالمیت کوسلب کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا اور نہ ہے وہ نیٹو میں نفاق پیدا کر سکے ۔