واشنگٹن//
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کو کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔واضح رہے کہ امریکا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 8 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 490 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکا بھر میں 10 لاکھ 23 ہزار 513 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے 8 کروڑ 8 لاکھ 36 ہزار 418 مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔