ہونان//
چین کے صوبہ ہونان کے مرکزی شہر چانگشا میں منہدم ہونے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے 132 گھنٹوں کے بعد ایک عورت کو زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔
چین خبر رساں ایجنسی شین خوا کے مطابق رات کے وقت ملبے سے نکالی گئی متاثرہ عورت ملبے سے زندہ نکالی جانے والی 10 ویں فرد ہے۔29 اپریل کو منہدم ہونے والی مذکورہ عمارت کے ملبے سے 132 گھنٹوں بعد زندہ نکالی گئی عورت اپنے ہوش حواس میں اور امدادی کارکنوں کے ساتھ بات کرنے کی حالت میں تھی۔
امدادی ٹیمیں آوازیں دے کر ملبے کے اندر موجود دھاتی چیزوں کو بجا کر اور امدادی کتّوں کی مدد سے ملبے میں دبے 20 افراد تک رسائی کی کوششوں میں ہیں۔ تام عمارت کے اطراف میں مقیم 39 افراد لاپتہ ہیں۔
ملبے سے اس وقت تک 10 افراد زندہ اور 5 مردہ حالت میں نکالے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ عمارت کے انہدام کے ذمہ دار ہونے کی وجہ سے عمارت کے مالک سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔