سرینگر//
انکم ٹیکس محکمہ نے منگل کو دوسرے روز بھی وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں کاروباری یونٹوں پر چھاپے مارے جس دوران نقدی برآمد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے منگل کے روز سری نگر ، سوپور ، سونہ مرگ ، کھریو ، بڈگام ، ہمہامہ، لال منڈی اور حید پورہ میں چھاپے مارے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز بھی انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے متعدد کاروباری یونٹوں کے دفاتر اور گھروں کو کھنگالا۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے نقدی ، دستاویزات اور اہم ثبوت ضبط کئے ۔
انکم ٹیکس محکمہ کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔