بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

صدر ہند مرمو کا دورہ‘ سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

بغیر پاس کے کسی کو بھی کشمیر یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-11
in مقامی خبریں
A A
یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی کے انتظامات مزیدسخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
صدر ہند دروپدی مرمو کے دورے کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے ۔
کشمیر یونیورسٹی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے اور بغیر پاس کے کسی کو بھی یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
بتادیں کہ صدر ہند بدھ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں سالانہ کنونشن سے خطاب کرئے گی۔
اطلاعات کے مطابق صدر ہند دروپدی مرمو کے اس دورے کے پیش نظر حکام نے وادی بالخصوص شہر سرینگر کے قرب وجوار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کیلئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔
نامہ نگار نے کہا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جاتی تھی اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے تھے ۔
نامہ نگارنے بتایا کہ لالچوک‘ بٹہ مالو‘جہانگیر چوک‘ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ، ریگل چوک وغیرہ اور یونیورسٹی کی طرف جانے والی شاہراہوں پر جگہ جگہ ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے ہاں گاڑیوں ، راہگیروں خاص کر موٹر ساروں کو روکا جارہا ہے اور ان کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی چیکنگ کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا کشمیر یونیورسٹی میں صدر ہند کی آمد کے پیش نظر کیمپس کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔
کشمیر یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پولیس ، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف کے اہلکار چپے چپے پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کا حماس کے ساتھ جاری لڑائی میںاسرائیل کی حمایت کا اعادہ

Next Post

کشمیر میں دوسرے روز بھی انکم ٹیکس کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے

کشمیر میں دوسرے روز بھی انکم ٹیکس کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.