سرینگر//
لداخ یونین ٹریٹری کے ’مونٹ کن‘ میں تربیت کے دوران ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں ایک جوان برسر موقع ہی از جان ہوا جبکہ تین دیگر لاپتہ ہوئے جنہیں تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لداخ میں ’مونٹ کن‘ کے نزدیک معمول کی تربیت کے دوران برفانی تودا گرآیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار برف کے نیچے دب گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ایک جوان کی لاش برآمد کی جبکہ تین ہنوز لاپتہ ہے جن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسمی صورتحال اور برف و باراں کے بیچ لاپتہ اہلکاروں کو ڈھونڈنے میں دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی تلاش کا کام شدو مد سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔