پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جمہوری نظام پر یہ داغ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

صاحب یہ جمہوریت بھی بڑی کمال کی چیز ہے… جو مجھ جیسے ناچیز کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے… بالکل بھی نہیں آ رہی ہے… اس لئے نہیں آ رہی ہے ہم… ہم یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں کہ جمہوریت کا مطلب الیکشن اور الیکشن کے ذریعے کسی بھی سیاسی پارٹی کو اقتدار میں لانا یا اسے اقتدار سے بے دخل کرنا ہے… جمہوریت اور اس کی تشریح اتنی محدود نہیں ہو سکتی ہے… اس کے معنی اور مفہوم کچھ اور بھی ہو سکتے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم ہیں بھی ۔اپنے بھارت دیش میں ایسے لوگوں…لوگوں نہیں‘ سیاستدانوں… سیاستدانوں نہیں بلکہ مجرموں نے جمہوریت کے جو معنی سمجھ لئے ہیں یا اخذ کئے ہیں… وہ کسی بھی جمہوری نظام… کسی بھی ملک کے جمہوری نظام پر بڑا سوالیہ لگا سکتے ہیں اور… اور لگا رہے ہیں۔یہ ایسے مجرم ہیں جو اسی جمہوریت اور اس نظام کی آڑ میں ایسے کام کرتے ہیں… کہ جنہیں دیکھ کر بے چارہ شیطان بھی پانی پانی ہو جائے … ایسے مجرم اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگ ہمیں لوک سبھا میں بھی ملتے ہیں‘ اسمبلیوں میں بھی ‘پنچایتی اداروں اور بلدیاتی اداروں میں بھی … اور ملتے رہیں گے … کیونکہ یہ پیسوں اور اثر و رسوخ کے دم خم پر کچھ بھی حاصل کر نے کی استطاعت رکھتے ہیں… ہمارا ملک‘ جو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے… اس مسئلہ ‘ اس اشو پر … مجرموں کے عوامی نمائندگان بننے پر روک نہیں لگا سکا … مجرموں کو جمہوری اداروں سے دور رکھنے میں زیادہ تر کامیاب نہیں ہو رہاہے… کیوں نہیں ہو رہا ہے… یہ الگ بحث ہے… خبریہ ہے کہ کشمیر میں سرینگر میونسپلٹی کے ایک کارپوریٹر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسے کورٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا ہے… کارپوریٹر پر بڑے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں… جن میں خواتین کو جنسی طور ہراساں کرنے کا الزام بھی شامل ہے … کہتے ہیں کہ چور وہی جو پکڑا جائے … یہ کارپوریٹر صاحب پکڑے گئے‘ لیکن… لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے…کہ… کہ ہمارے دوسرے سبھی کارپوریٹر صاحباں‘ کونسلر صاحبان‘ پنچ اور سرپنچ صاحبان اور دوسرے جمہوری اداروں سے منسلک حضرات دودھ کے دُھلے ہیں… نہیں صاحب ایسا نہیں ہے… یہاں تو سرپنچ کو دو ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے بھی پکڑا گیا…یہاں تو میئر اور ڈپٹی میئروں پر بھی ایسے ایسے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ… کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے… لیکن کیا کیجئے گا کہ… کہ یہ جمہوریت کا ایسا پہلو ہے… جس نے سارے جمہوری نظام کو داغدار کیا ہے اور… اور سو فیصد کیا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ساتھیوں پر فائرنگ‘فوجی میجرکیخلاف کورٹ آف انکوائری شروع

Next Post

اِدھر اُھر سے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اِدھر اُھر سے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.