اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں و کشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے :منوج سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-05
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے :منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۵اکتوبر

جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے ۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

سنہا نے کہا کہ ہماری مجموعی اقتصادی ترقی لچک اور طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہم ہر شعبے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی ضلع کپوارہ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔

سنہا نے کہا”میں نے آج کپوارہ میں زائد از 26 کروڑ لاگت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اس سرحدی ضلع نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں قابل ذکر تعمیر کا آغاز کیا ہے “۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر انتظامیہ رواں مالی سال کے دوران۳ہزار 2 سو 41 کاموں کو مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے تاکہ مستقبل کی ترقی اور تمام شعبوں میں پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

سنہا نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران کپوارہ کی ترقی کا سفر غیر معمولی رہا۔

ایل جی نے کہا”گذشتہ مالی سال کے دوران ضلع میں 2 ہزار 4 سو 44 ترقیاتی کام مکمل کئے گئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے سیاحتی شعبے کو فروغ دیا تاکہ اس خوبصورت علاقے کے لوگوں کے سماجی و اقتصادی حالات بدل جائیں اور نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع وسیع ترہو جائیں“۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2021 ‘2022 کے دوران کیرن اور مژھل سیکٹر کے لئے پہلی بار گرڈ کنیکٹی وٹی فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کنیکٹی وٹی سے لائن آف کنٹرول کے نزدیک قریب 19 پنچایتیں اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بھی محفوظ کرنے کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستوں کو متعین کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کپوارہ میں 3144 کروڑ روپیے سے زیادہ کی مالیت کے 20 بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جو مستقبل کی ترقی کی کلید ہوں گے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دیہی علاقوں کی آبادی میں بھی خوشحالی لائیں گے اور مقامی مارکیٹ کی بنیاد کو وسعت اور کاروبار کو فروغ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے ۔

سنہا کا کہنا تھا”ہماری مجموعی اقتصادی ترقی لچک اور طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہم ہر شعبے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے تاکہ ایک مضبوط یونین ٹریٹری تشکیل پائے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

اگر اللہ میاں بھی…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اگر اللہ میاں بھی…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.