سرینگر/۵مئی
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپورمیں گذشتہ ہفتے سے لاپتہ نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح پر اسرار حالت میں پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے نہار پورہ سے تعلق رکھنے والا عرفان نذیر شاہ ولد نذیر احمد شاہ نامی ایک نوجوان گذشتہ ہفتے سے لاپتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو جمعرات کی صبح پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔