جموں/۵مئی
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرنگ کے دہانے پر ریت کے تھیلے پائے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سانبہ میں سرنگ کو دریافت کرنے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ”سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ مل گیا ہے “‘۔انہوں نے بتایا کہ سرنگ کا سراغ لگانے سے مستعد بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان کی طرف سے جنگجووں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرنگ کو چھپانے کے لئے اس کے دہانے پر ریت کے تھیلے لگائے گئے تھے ۔
اُن کے مطا بق ہمیں مسلسل اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی طرف سرحد کے متصل علاقوں میں جنگجو دراندازی کرنے کے لئے بیتاب ہیں تاہم وہاں تعینات فوج تمام کوششوں کا ناکام بنا رہی ہے ۔
بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی شام کو مشتبہ سرنگ دریافت ہوئی اور جمعرات کی صبح کو بارڈر سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فینسنگ کے نزدیک ہی زیر زمین ایک چھوٹا سوراخ پایا گیا اور اس بات کا قوی امکان ہے یہ ایک سرنگ ہے جس کے ذریعے درانداز اس طرف آنے کی تاک میں تھے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سرنگ کو دریافت کرنے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔بتادیں کہ ۲۲اپریل کو جموں کے جلال آباد سنجوا علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو فدائین مارے گئے ۔
تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ فدائین سانبہ میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔بارڈر سیکورٹی فورسز نے۳۲اپریل سے ہی اس علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور بدھ کے روز اُنہیں فینسنگ کے نزدیک ایک زیر زمین سرنگ کا پتہ چلا ہے ۔
بی ایس ایف ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسی ٹنل کے ذریعے سنجوا میں مارے گئے دو فدائین اس طرف آئے کامیاب ہوئے ہونگے تاہم اس حوالے سے تحقیقات