ہانگژو//ہندوستان کے روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ایشیائی کھیلوں کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں چینی تائپے کے یو-ہسیو سو اور ہاؤ چنگ چانگ کو 6-1، 3-6، [10-4] سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
ہفتہ کو فائنل میں ان کا مقابلہ چینی تائپے کی ایک اور جوڑی – لیانگ این شو اور ہوانگ سونگ ہاو سے ہوگا۔ ہندوستانی جوڑی نے جمعرات کو قزاقستان کے گریگوری لوماکن اور زیبیک کولمبائیوا کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ہندوستانی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی، جس کے بعد انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں ازبکستان کی اکگل امانمرادووا-میکسم شن کو 6-4، 6-2 سے شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹینس جوڑی نے راؤنڈ آف 16 میں آیاانو شمیزو-شنجی ہزاوا کو 6-3، 6-4 سے شکست دی اور پھر کوارٹر فائنل میں قازق جوڑی زیبیک کولمبائیوا-گریگوری لوماکن کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔
ایشین گیمز میں روہن بوپنا کا یہ دوسرا ٹینس فائنل ہوگا۔ ہندوستانی ٹینس لیجنڈ نے جکارتہ 2018 میں مردوں کے ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ روہن بوپنا اور ان کے مردوں کے ڈبلز پارٹنر یوکی بھامبری ہانگژو 2023 میں راؤنڈ آف 16 سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
واضح رہے کہ رتوجا بھوسلے اس براعظمی مقابلے میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں، ہندوستانی دستے نے مجموعی طور پر چھ مکسڈ ڈبلز تمغے جیتے ہیں، جن میں دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔