سرینگر//
جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا کہنا ہے کہ ملی ٹنسی اور نارکو ٹریرکے خطرات کے خاتمے کے لئے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کا آپسی تال میل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
بھٹاگر نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ ملی ٹنسی کے خاتمے کے لئے بھی نمایاں روال ادا کر رہی ہے ۔
مشیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں بی ایس ایف کے ایک ٹریننگ کمیپ میں منعقدہ ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
بھٹناگر نے کہا’’بی ایس ایف اپنے قیام کے روز اول سے ہی نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ ملک کی اندرونی ملی ٹنسی اور غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی اپنا بھر پور رول ادا کر رہی ہے ‘‘۔
مشیر کا کہنا تھا’’دہشت گردی اور نارکو ٹریر کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کا آپسی تال میل انتہائی ضروری ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف تمام بڑے چلینجوں مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔
بھٹناگر نے نئے بھرتی ہونے والے جوانوں کی طرف سے پریڈ کے دوران خود اعتمادی و دیگر مہارتوں کے مظاہرے کی سراہنا کی۔انہوںنے جوانوں سے تاکید کی کہ وہ بہادری اور جوش وجذبے سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کا اپنے کیرئر کے لئے بی ایس ایف میں بھرتی ہونے کا انتخاب کرنا قابل داد ہے ۔
مشیرنے اس موقع پر مختلف انڈور اور آؤٹ ڈور سرمیوں میں نمایاں کارکردگی کرنے والے جوانوں میں میڈل بھی تقسیم کئے ۔