منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر میںبلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا امکان

’سکیورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-27
in مقامی خبریں
A A
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر جموں کشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا انعقاد آئندہ سال لوک سبھا انتخابات تک موخر ہو سکتا ہے ۔
نئی دلی سے انتہائی قابل اعتماد ذرائع سے کے این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ ان خدشات کی وجہ سے حکومت کے لئے اربن لوکل باڈیز اور پنچایتی انتخابات کے عمل کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوگا اور یہاں تک کہ جموں و کشمیر میں اب اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے امکانات بھی بہت حد کم ہوئے ہیں تاہم جموں کشمیر میں سال۲۰۲۴میں صرف پارلیمانی انتخابات منعقد ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی دلی نے راجوری، پونچھ اور کوکرناگ میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ذرائع نے کے این ایس کو بتایاکہ پاکستانی عسکریت پسند انتخابات کے دوران معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ۲۰۲۴ میں پارلیمانی انتخابات ہونے تک جموں و کشمیر میں یو ایل بی اور اسمبلی کے انتخابات نہیں ہوںگے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی دلی کا خیال ہے کہ انسانی جانیں انتخابات سے زیادہ اہم ہیں۔
اس دوران بی جے پی کے ایک سرکردہ لیڈر نے ایک سینئر انٹیلی جنس افسر کے حوالے سے کہا کہ میٹنگ میں کہا گیا ’’اگرچہ کشمیر میں دہشت گردوں کی فی الحال کوئی مقامی حمایت نہیں ہے، لیکن پاکستانی (غیر ملکی) دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں کہ وہ اربن لوکل باڈیز اور اسمبلی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر کشمیریوں پر حملہ کر سکتے ہیں‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگی انتخابات سے کہیں زیادہ اہم ہے اور حکومت اولین ترجیح کے طور پر کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کے لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔’’ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘‘۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ جے اینڈ کے بی جے پی یونٹ تمام طرح کے انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے، بشمول یو ایل بی، پنچایت، اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات، لیکن لوگوں کی حفاظت انتخابات کرانے سے زیادہ اہم ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے این ایس نے کچھ دن پہلے اطلاع دی تھی کہ مرکزی حکومت کی رائے ہے کہ اربن لوکل باڈیز انتخابات کو ملتوی کرنے کی ضرورت ہے اور ممکنہ طور پر ان انتخابات کو پارلیمانی انتخابات کے بعد منعقد کیے جانے کی ضرورت ہے، جو اپریل یا مئی ۲۰۲۴ میں ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر جموں کشمیر بی جے پی کے کور گروپ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بلدیاتی انتخابات اور۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات سے قبل زمینی صورتحال اور پارٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والا فوجی کنٹریکٹر گرفتار

Next Post

پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.