سرینگر//
وادی کشمیر میں پیر کے روز دو الگ الگ سڑک حادثوں میں دو افراد از جان جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے بیروہ کے سیل علاقے میں پیر کی صبح ایک شخص چلتی ہوئی سومو گاڑی سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت ۵۰سالہ غلام نبی شاہ ولد غلام قادر شاہ ساکن پتی سیل کنہ گنڈ کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا شمالی ضلع کپوارہ کے ہتمولہ علاقے میں ایک ٹریکٹر کے الٹنے سے ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کپوارہ کے ہتموہ علاقے میں پیر کو ایک ٹریکٹر الٹنے سے ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت مام الدین جندر ولد علی محمد جندر ساکن وگہ بل کپوارہ جبکہ زخمی کی شناخت بہاولدین شاہ سکان کری ہامہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کیلئے سب ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔