الریاض//سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام ممالک کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ اس سال معتمرین اور زائرین کی راحت کو یقینی بنایا، مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ عبادت کی اجازت دی گئی۔