نئی دہلی//
امریکی صدر جو بائیڈن کو یہاں قومی دارالحکومت میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے بدھ کو انکشاف کیا۔
گارسیٹی نے کہا کہ بائیڈن کو یہ دعوت پی ایم مودی نے دو طرفہ ملاقات کے موقع پر دی تھی جو حال ہی میں ختم ہونے والی جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی تھی۔
اس دوران ہندوستان اور امریکہ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا ساتواں اور آخری بقایا تنازعہ بھی طے کیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے چھ تنازعات پی ایم مودی کے ریاستی دورہ امریکہ کے دوران حل ہو گئے تھے۔
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس نئی دہلی میں۹سے۱۰ستمبر تک ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ۲۰۱۵ میں، براک اوباما پہلے امریکی صدر بن گئے جنہوں نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ (ایجنسیاں)