جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خواتین کے ریزرویشن فوری طور پر نافذ ہونا چاہئے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-21
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی// کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طور پر منظور کروا کر اس پر عمل آوری کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔
بدھ کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ خواتین نے ملک کی آزادی کے لیے لڑائی لڑی ہے ۔ خواتین ہر قسم کی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کی حقوق کی جنگ آج بھی جاری ہے ۔ خواتین کے لیے ریزرویشن آج ضروری ہے ، اس لیے یہ بل بہت اہم ہے ۔ اس بل کو فوری نافذ کیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے الزام لگایا، ”حکومت نے یہ بل نافذ کرنے کے لیے نہیں بنایا ہے بلکہ اس کے ذریعے لوگوں کی توجہ اڈانی مسئلہ اور ذات پات کی مردم شماری کے مسئلہ سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ خواتین نے بھی تحریک آزادی میں حصہ لیا لیکن میرے مطابق یہ بل نامکمل ہے کیونکہ اس میں او بی سی ریزرویشن کا ذکر نہیں ہے ۔ اس بل پر عمل درآمد کے لیے نئی حد بندی کے ساتھ نئی مردم شماری بھی کرائی جائے گی۔ لیکن میرا اس بل پر ایک الگ نظریہ ہے اور میرا ماننا ہے کہ اس بل کو اب سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دے کر نافذ کردیا جانا چاہیے ۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا، ‘‘بل میں او بی سی کو ریزرویشن دینے کا بندوبست ہونا چاہیے ۔ ملک کی ایک بڑی آبادی کی خواتین اس زمرے میں آتی ہیں لیکن ان کے لیے ریزرویشن کا کوئی انتظام نہیں ہے اور اس طبقے کے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہے ۔ بل کے نفاذ کے لیے حد بندی کی بات ہو رہی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ اس طرح خواتین کو ان کے حقوق دینے سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ خواتین کے ساتھ نہیں کھلواڑ نہیں کیا جانا چاہیے ، اس لیے اس بل کو جلد نافذ کیا جائے اور ملک کی خواتین کو فوری طور پر 33 فیصد ریزرویشن دیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا،حکومت خواتین ریزرویشن بل لا رہی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کر رہی ہے ، لیکن پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے پورے عمل میں ملک کی خاتون صدر کہیں نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ہمارے اداروں میں او بی سی کی شرکت ایک بڑا سوال ہے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ لوک سبھا، اسمبلی اور دیگر اداروں میں 90 سکریٹری ہیں اور وہ ہندوستان کی حکومت چلاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان سکریٹریوں میں سے کتنے او بی سی زمرے سے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 90 سیکرٹریوں میں سے صرف تین او بی سی زمرہ کے ہیں۔ ملک میں کتنے او بی سی ہیں، کتنے قبائلی، کتنے دلت، اس کا جواب صرف ذات پات پر مبنی حساب کتاب ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمد عامر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

Next Post

30 دنوں کے اندر ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کی تشکیل: راجیو چندر شیکھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
ہندوستان دنیا میں سب سے بڑا ‘کنیکٹڈ’ ملک: راجیو چندر شیکھر

30 دنوں کے اندر ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کی تشکیل: راجیو چندر شیکھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.