جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی نے ورلڈکپ میچز کیلئے گراؤنڈز سے متعلق ہدایات جاری کردیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-21
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

دوبئی//
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میچز میں ٹاس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ورلڈکپ 2023ء کا آغاز اگلے ماہ کی 5 تاریخ سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس کے لیے کافی عرصے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے میچز میں ٹاس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیوریٹرز کو کچھ نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت میں اوس پڑنے کے امکانات ہیں، اس لیے آئی سی سی نے تمام اسٹیڈیمز کے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیمرز کی مدد کے لیے پچز پر زیادہ گھاس چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2021ء میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی اوس پڑی تھی جس کی وجہ سے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو زیادہ فائدہ ہوا تھا۔
بھارتی پچز عاموماََ اسپنرز کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہیں مگر آئی سی سی نے کیوریٹرز کو پچز پر زیادہ سے زیادہ گھاس چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ فاسٹ بولرز کو بھی کھیل میں رہنے کا موقع ملے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی نے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ تجویز بھی دی ہے کہ اسٹیڈیم میں باؤنڈری کا سائز بڑا ہونا چاہیے، اس لیے ورلڈ کپ میچز کے لیے اسٹیڈیمز کو باؤنڈری سائز تقریباً 70 میٹر رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچز میں باؤنڈری سائز کم سے کم 65 میٹرز جب کہ زیادہ سے زیادہ 85 میٹرز ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیونل میسی پیزا کے انتخاب پر مذاق کا نشانہ بن گئے

Next Post

گھریلو تشدد کیس: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ضمانت مل گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت

گھریلو تشدد کیس: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ضمانت مل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.