جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

میاں صاحب !ذمہ دار تو آپ بھی ہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب آج کی تازہ اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ پاکستان کے خود ساختہ جلاوطن سابق وزیر اعظم‘میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا سے پیسے بھیک مانگ رہا ہے جب کہ بھارت نے چاند پر پہنچ کر جی۲۰ سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ میاں صاحب نے ملک کے سابق جرنیلوں اور ججوں کو ملک کی معاشی بدحالی کا ذمہ دار ٹھہرایاہے۔پاکستان کی معیشت پچھلے کئی سالوں سے گرتی ہی جا رہی ہے… اتنی گرتی جا رہی ہے کہ بے چاری کو خود بھی ڈر لگ رہا ہو گا کہ کہیں کہ پاتال نہ پہنچ جائے ۔میاں صاحب کاکہنا ہے کہ آج پاکستان کے وزیر اعظم بیرون ملک جا کر فنڈز کی بھیک مانگتے ہیں جب کہ بھارت چاند پر پہنچ کر جی۲۰ کے اجلاس کر رہا ہے… پاکستان وہ کارنامے کیوں حاصل نہیں کر سکا جو بھارت نے کئے؟اس کا ذمہ دار کون ہے؟…ہم حیران ہیں کہ میاں صاحب جیسے پاکستان کے سینئر لیڈر اس سوال کا جواب نہیں جانتے ہیں… جواب یہ جانتے ہیں لیکن بتائیں گے نہیں اور… اور اس لئے نہیں کہیں گے کہ… کہ جواب یہ خود ہیں۔ میاں صاحب نے فوج کے جرنیلوں اور عدلیہ کے سابق جج صاحبان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے… لیکن یہ جناب یہ نہیں بتائیں گے کہ فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹا کس نے… کیا یہ سچ نہیں ہے کہ… کہ وقت وقت پر پاکستان کے سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے فوج کی مدد لی… اور ان سیاستدانوں میں میاں صاحب اور ان کی جماعت بھی شامل ہے… میاں صاحب تو خود جنرل ضیاء الحق کی پیداوار ہیں… جنرل ضیاء نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنانے میں کلیدی رول ادا کیا … میاں صاحب! یقینا فوج اور عدلیہ کو جو رول ادا کرنا تھا انہوں نے اس سے تجاوز کیا… لیکن اس تجاوز کیلئے ذمہ دار کون ہے… ذراآپ یہ بھی اپنی قوم کو بتائیے ۔بھارت میں ہر ایک ادارہ اپنے دائرۂ کار میں رہتا ہے… اس سے باہر نہیں آتا ہے… فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور عدلیہ آئین کی… اور سیاستدان ملک کو آگے بڑھانے اور چاند پر پہنچانے کا کام کرتے ہیں… یہ کام کانگریس کی حکومت بھی کرتی ہے اور… اور بی جے پی کی حکومت بھی … لیکن میاں صاحب آپ کے ہاں یہ ممکن نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیوں کہ پاکستان میں حکومت کسی کی بھی ہو … وہ لوگوں کو نہیں بلکہ فوج کو خوش رکھنے کے کام میں مصروف رہتی ہے اور… اور چاند پر پہنچنے جیسے کام زمین میں دفن ہو کر رہ جاتے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرکاری محکموں میں 6 ماہ کے اندر تمام خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا:سنہا

Next Post

سوشل میڈیا کا ناجائزا ستعمال

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سوشل میڈیا کا ناجائزا ستعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.