جموں/۲مئی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الفطرکے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عید کا تہوار بانٹنے کی خوشی کو اُجاگر کرتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر ماہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں روزے کی مدت کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے اور سب کو ایک ہمدرد ، ہم آہنگی ، پُر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
سنہا نے کہا’’ یہ مبارک دِن باہمی خیر سگالی کو مضبوط کرے اور ہم میں اتحاد اور جموںوکشمیر یوٹی کے ہم آہنگ کلچر میں فکر کا احساس پیدا کرے۔‘‘
اس دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے آج عید الفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ مقدس مہینے میں کئے جانے والے خیرات او رنیک اعمال معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہے اور لوگوں کو ان کی روزمرہ کی زندگی میںایمانداری ، سخاوت اور ہمدردی کے اَصولوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ڈاکٹر مہتا نے اُمید ظاہر کی کہ یہ عید الفطر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بندھنوں کو مزید مضبوط کرے گا او رجموںوکشمیر کے سیکولر سماجی تانے بانے میں زیادہ ہم آہنگی اور سکون لائے گا۔