جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ دنیا بھر میں پہلی بار فوجی اخراجات دو کھرب امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-01
in اہم ترین
A A
’ دنیا بھر میں پہلی بار فوجی اخراجات دو کھرب امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//(ویب ڈیسک)
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (اسپری) کی ایک رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۱ میں دنیا بھر میں پہلی بار فوجی اخراجات دو کھرب امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئے‘ جو۲۰۲۰ کے مقابلے میں صفر اعشاریہ سات فیصد اور ۲۰۱۲ کے مقابلے میں بارہ فیصد زیادہ ہیں۔
۲۰۱۵سے فوجی اخراجات میں اضافے کے رجحان میں کرونا وائرس کی وبا اور دنیا بھر کی معیشتوں پر اس کے منفی اثرات کے باوجود کوئی کمی نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۱ میں دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے پانچ ممالک میں امریکہ، چین، بھارت، برطانیہ اور روس شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کے مجموعی فوجی اخراجات کا ۶۲فیصد خرچ کیا، جبکہ بقیہ ۳۸ فیصد بقیہ دنیا کے ملکوں نے مجموعی طور پر خرچ کیا۔
دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں اضافے کا یہ مسلسل ساتواں برس ہے۔عام طور کسی ملک کی مجموعی قومی پیداوار یا جی ڈی پی کا تین سے چار فیصد بجٹ دفاعی اخراجات کیلئے مختص کیا جاتا ہے اور بیشتر ممالک ان ہی حدود کے اندر رہتے ہیں۔
ماہرین سمجھتے ہیں کے فوجی اخراجات میں اضافہ، خاص طور سے ان ملکوں کے لیے کوئی نیک شگون نہیں ہے جو معاشی طور پر پسماندہ ہیں۔ کیونکہ اس اضافے کے سبب وہ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی پروگراموں پر زیادہ خرچ نہیں کرسکتے اور ان معاشروں کی غربت اور پسماندگی دور کرنے کے لیے وسائل مہیا نہیں ہو پاتے۔
اس سلسلے میں افریقہ اور ایشیا کے ترقی پذیر ممالک کی مثالیں بطور خاص دی جاتی ہیں۔
پاکستان اور بھارت بھی انہی ممالک میں شامل ہیں جو ہتھیاروں کی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ بھارت کا موقف ہے کہ وہ، بقول اس کے، چین کے خطرے کے سبب زیادہ فوجی اخراجات پر مجبور ہے۔
ریٹائرڈ ایر مارشل کپیل کاک بھارت کے ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی نوعیت اور چین کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت اس بات کی متقاضی ہے کہ بھارت اپنے دفاع پر زیادہ خرچ کرے۔ اور اس کی معیشت بھی بقول ان کے اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر اتنا کیوں خرچ کرتا ہے، جبکہ، بقول ان کے، اس کی چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ ہے اور اگر وہ بھارت سے خطرہ محسوس کرے تو چین اس کی مدد کر سکتا ہے۔ اور اگر بھارت اور پاکستان اپنے تعلقات ٹھیک کر لیں؛ تو ہاکستان اپنے دفاعی بجٹ میں کمی کر سکتا ہے
تاہم، ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس وقت دنیا کی جو صورت حال ہے، جس طرح سے دنیا کے مختلف خطوں میں جنگوں کا سلسلہ جاری ہے، خاص طور سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد آنے والے دنوں میں دفاعی اخراجات میں یقینی طور پر اضافے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے بازاروں میں بھاری رش

Next Post

غیر ملکی جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کے لئے مقامی نوجوانوں کو آگے دھکیلتے ہیں : لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کا ضلع ہسپتال شوپیاں کا دورہ‘ عوام اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا

غیر ملکی جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کے لئے مقامی نوجوانوں کو آگے دھکیلتے ہیں : لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.