ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں امن سے پاکستان کو پریشانی لاحق ہوئی ہے :سربراہ شمالی کمان

’ امسال اب تک۴۶ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے۳۷غیر ملکی تھے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-12
in اہم ترین
A A
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر‘ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہاکہ جموںکشمیر میں قائم امن سے ہمسایہ ملک کو پریشانی لاحق ہوئی ہے ۔
فوجی کمانڈر نے کہا کہ امسال اب تک۴۶ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے۳۷غیر ملکی تھے ۔
ٓان باتوں کا اظہار فوجی کمانڈر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
دیویدی نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام سے ہمسایہ ملک کو پریشانی لاحق ہوئی ہے اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ یہاں کے حالات کو درہم برہم کیا جاسکے تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جارہا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مزید کہاکہ پچھلے نو ماہ کے دوران جموں وکشمیر میں۴۶دہشت گرد مارے گئے جن میں سے نو مقامی اور۳۷غیر ملکی تھے ۔
فوجی کمانڈر نے تین روزہ نارتھ ٹیک سمپوزیم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب امسال۳۷غیر ملکی دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔
دیویدی نے کہا کہ شمالی کمان نہ صرف لائن آف کنٹرول (ایل او سی)بلکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا’’اپ گریڈ ٹیکنالوجی کی شمولیت سے ہندوستانی فوج کو فائدہ ہوگا‘‘۔
فوجی کمانڈر نے کہاکہ جہاں تک ایل او سی کے حالات کا تعلق ہے تو شمالی کمان ہمیشہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج چوبیس گھنٹے مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے کہاکہ دشمن ملک کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر تعینات افواج چوبیس گھنٹے متحرک ہے اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ناردرن کمانڈر نے کہاکہ جب بھی یہاں پر امن و امان قائم ہوتا ہے تو پاکستان کی جانب سے رخنہ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
فوجی کمانڈر نے بتایا کہ پاکستان خط چناب میں ملی ٹینسی کو پھر سے زندہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاہم انہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جب آرمی کمانڈر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی دہشت گردوں کو بھارتی علاقے میں دھکیلنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے بتایا کہ چونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے دہشت گردی کو مسترد کیا ہے لہذا پاکستان کی جانب سے غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی منصو بہ بندی ہو رہی ہیں۔
دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شمالی کمان کے کمانڈر نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا جارہا ہے ۔
فوجی کمانڈر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سرگرم سبھی دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا جس سے ہمسایہ ملک ذہنی کوفت کا شکارہو گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر میں مناسب وقت پر الیکشن ہوں گے ‘

Next Post

رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک پتھر کی زد میں آنے سے 4 افراد فوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک پتھر کی زد میں آنے سے 4 افراد فوت

رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک پتھر کی زد میں آنے سے 4 افراد فوت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.