ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ کی ایک انچ پر بھی چین کا قبضہ نہیں ہے : ایل جی مشرا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-12
in اہم ترین
A A
لداخ کی ایک انچ پر بھی چین کا قبضہ نہیں ہے : ایل جی مشرا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

لہیہ//
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر‘بریگیڈیئر بی ڈی مشرا نے پیر کے روز کہا کہ چین نے یونین ٹیریٹری لداخ میں ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور اگر ضرورت پڑے تو بھاری فوج دشمن کو خطر ناک جواب دیگی۔
ایل جی لداخ نے کہا کہ میں کسی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن حقیقت کیا ہے وہ میں کہوں گا کیونکہ میں نے خود دیکھا ہے، یہاں ایک مربع انچ زمین بھی نہیں ہے جس پر چینیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
مشرا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں اور خدا نہ کرے اگر ایسی صورت حال بنی تو ہماری فوج کسی سے بھی نمٹنے کے لیے تیار ہے اور انہیں موثر جواب دیں گے۔
لداخ کی سکیورٹی صورتحال کے جواب میں ایل جی نے کہا کہ لداخ میں سکیورٹی کی صورتحال بہترین ہے اور کوئی بھی دشمن بھارت آنے کی جرات نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا مورال بہت بلند ہے اور وہ سب بھارت کی سرزمین کے ایک ایک مربع انچ کا دفاع کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لداخ کے دورے پر گئے تھے اور انہوں نے اس دوران وہاں بیان دیا کہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ بھارت کی ایک انچ زمین چین نے نہیں لی ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی علاقے میں چینی فوجیوں نے مداخلت کی اور چراہگاہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے چین کے حوالے سے کئے جارہے سبھی دعوئے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر اب دو طرفہ ٹریفک چلے گا:بدھور

Next Post

پلوامہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پلوامہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.