کولمبو// ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ شیڈول کے مطابق پیر کو ریزرو ڈے پر بھی بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہو سکا۔
کولمبو میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو اپنا وقت ڈریسنگ روم میں گزارنا پڑا۔ تاہم، تقریباً 4.45 بجے بارش رک جانے سے میچ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اتوار کی رات ہی بارش کی وجہ سے گراؤنڈ مکمل طور پر ڈھک دیا گیا تھا۔ گراؤنڈ اسٹاف کور کو ہٹانے میں مصروف ہے جس کے بعد گراؤنڈ امپائر پچ اور آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے اور میچ شروع ہونے کے وقت کا اعلان کریں گے۔
اتوار کو بارش کی وجہ سے میچ صرف 24.1 اوور تک جاری رہ سکا۔ چوٹ کی وجہ سے کافی وقت تک باہر رہنے کے بعد واپس
آ رہے کے ایل راہول 17 اور وراٹ کوہلی آٹھ رن پر کھیل رہے تھے۔ جب میچ شروع ہوگا تو میچ 24.1 اوور سے آگے کھیلا جائے گا۔ ریزرو ڈے پر بھی دو گھنٹے سے زیادہ کا کھیل خراب موسم کی وجہ سے ضائع ہوچکا ہے۔ ایسی صورت حال میں اووروں میں کمی کئے جانے کا پورا امکان ہے۔