بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اب ہندوستان امریکہ اور روس کو خلائی شعبے کی سروسیز فراہم کر رہا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in قومی خبریں
A A
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج دنیا ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں ہندوستان کو مساوی ساجھیدار کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج دنیا کے سب سے با اثر سربراہ مملکت ہیں اور ہر دوسرا سربراہ مملکت ان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
ایک معروف قومی جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ‘‘اب ہمارا زیادہ تر ممالک کے ساتھ تعاون ہے ۔ روس اور امریکہ کے ساتھ تعاون کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم اب کم تر ساجھیدار نہیں ہیں۔ اب ہم برابر کے ساجھیدار ہیں اور کئی لحاظ سے مساوی ہیں۔ مثال کے طور پر خلائی شعبے میں ہم امریکہ اور روس کو اپنی خدمات دے رہے ہیں ۔ اس شعبے میں ہم پہلے ہی 170 ملین ڈالر اور 250 ملین یورو سے زیادہ کما چکے ہیں۔ اب ہم 8 بلین ڈالر (66,000 کروڑ روپے ) کا خلائی کاروبار کرتے ہیں۔ لیکن جس رفتار سے ہم ترقی کر رہے ہیں، ہندوستان سال 2040 تک 3 بلین ڈالر (3.3 لاکھ کروڑ روپے ) تک کا کاروبار تک پہنچ سکتا ہے ، جبکہ ایک حالیہ بین الاقوامی رپورٹ ‘‘ اے ڈی ایل رپورٹ’’ میں کہا گیا ہے کہ ہم 100 بلین ڈالر تک بھی جا سکتے ہیں۔’’
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں اب پوری ترقی بڑی حد تک ٹکنالوجی پر مبنی ہوگی اور یہ اس حقیقت سے واضح ہے کہ وزیر اعظم مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران زیادہ تر دوطرفہ معاہدے سائنس اور جدیدترین ٹکنالوجی پر مبنی تھے ۔
وزیرمملکت نے کہا کہ ہندوستان کا پہلا انسانی خلائی پرواز مشن ‘‘گگن یان’’ اسرو کے سامنے اگلا بڑا پروجیکٹ ہے ۔انھوں نے کہا ‘‘اسرو کے اب تک کے سب سے پرجوش مشن ، یعنی تین ہندوستانی خلابازوں کو ‘‘ہیومن ریٹڈ’’ راکٹ لانچر اور کریو ماڈیول بنا کر مدار میں بھیجنا ہے تاکہ انھیں خلا میں اڑایا جا سکے اور انھیں محفوظ طریقے سے زمین پر واپس لایا جا سکے ۔ اس مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملک بھر میں اس کی مختلف لیبارٹریوں میں تیزی سے کام جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ہندستانی فضائیہ کے تین پائلٹوں کو آواز کی رفتار سے 10 گنا زیادہ رفتار سے خلا میں راکٹ بھیجنے اور پھر صفر کشش ثقل کے حالات میں رہنے کے لیے سخت تربیت دی جا رہی ہے ۔ اب تک صرف تین ممالک امریکہ، روس اور چین نے خلا میں اپنے انسان بردار مشن بھیجے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سال 2020 میں وزیر اعظم مودی کے اس فیصلے کو ‘‘انقلابی’’ قرار دیا جس میں صرف اسرو کے بجائے راکٹ اور سیٹلائٹ بنانے کے لیے نجی صنعت کے لیے خلائی شعبے کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیرمملکت نے کہا کہ بار بار یہی ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ ہندوستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ہمارے پاس لیاقت ہے ، ہمارے پاس قابلیت اور صلاحیت ہے ۔ طویل عرصے تک ہم نے غیر ضروری طور پر رازداری کا پردہ ڈالے رکھا اور خود کو اسرو تک محدود رکھا۔
آدتیہ ایل 1، گگن یان اور وینس آربیٹر کے علاوہ، ہم نجی شعبے سے بڑی تعداد میں لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بھی اس وقت ہوا جب وزیر اعظم نے خلائی شعبے کو نجی اداروں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں ہمارے خلائی مشنوں میں زبردست چھلانگ لگی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہم آہنگی کا عمل جاری ہے اور صرف تین برسوں میں ہمارے پاس خلائی شعبے میں 150 سے زیادہ نجی اسٹارٹ اپ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان حد بندی کو ختم کیا جارہا ہے اور یہ مکمل طور پر مربوط اپروچ ہوگی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ سوچ بہت ترقی پسندانہ ہے کیونکہ یہاں سے اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ہمیں صحت مند طریقے اور کلی طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم صرف سرکاری وسائل پر انحصار نہیں کر سکتے ۔ اگر ہمیں اپنے لیے عالمی کردار کا تصور کرنا ہے تو ہمیں عالمی حکمت عملی کے ساتھ عالمی معیارات پر پورا اترنا ہوگا۔ یہی کام امریکی کر رہے ہیں۔ ناسا اب سرکاری وسائل پر انحصار نہیں کر رہا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پچھلے مانسون اجلاس کے دوران منظور کردہ ایک قانون کے ذریعہ قائم کردہ ‘‘انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن’’(این آر ایف) کا مقصد تحقیق اور تعلیم میں وسائل کی مساوی فنڈنگ اور جمہوریت کو فروغ دینا ہے ۔
انھوں نے کہا‘‘اب نجی صنعت کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہمارے پاس یہ پورا ایکوسسٹم موجود ہے جس میں قانون سازی بھی شامل ہے ، جس میں خرچ کرنے کے لیے 50،000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں سے 36،000 کروڑ روپے غیر سرکاری شعبے سے آتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی -20 کانفرنس میں مودی کی شبیہ کو چمکانے کے لیے حقیقت پر پردہ ڈالا گیا: کانگریس

Next Post

ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ بیان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
امریکا‘بھارت کا پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ’فوری اور ٹھوس‘ کارروائی کا مطالبہ

ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.