جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پلوامہ میں لشکر کے دو دہشت گرد معاونین گرفتار

پکھر پورہ میں ہائبرڈ جنگجو اور اس کا ساتھی پکڑاگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
پولیس نے جمعہ کو پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم‘لشکر طیبہ سے وابستہ ۲دہشت گرد ساتھیوں کو مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مخصوص انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، پلوامہ پولیس کی طرف سے گڈورہ پلوامہ کے سیب کے باغات میں تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں ۲دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے ساتھیوں کی شناخت سہیل فردوس ولد فردوس احمد شیخ ساکنہ مہرڑ پورہ اتر پورہ پوچل اور شاہد گل ولد غلام محمد بھٹ ساکنہ واگم پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان ایک سرگرم دہشت گرد عاقب شیر گوجری کے دہشت گرد ساتھی ہیں جس کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ساتھی دہشت گرد عاقب شیر گوجری کے ساتھ مل کر پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی سازش میں تھے۔
اس دوران وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اس کے ساتھی کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس اور۵۳آر آر نے ہابرڈ ملی ٹینٹ اور اس کے ساتھی کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان نے ہابرڈ ملی ٹینٹ کی پہچان تنویر احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن کار پورہ چرار شریف اور ملی ٹینٹ معاون کی شناخت یاور مقبول گنائی ولد مقبول گنائی ساکن کار پورہ چرار شریف کے بطور کی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں پکھر پورہ علاقے میں لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے لئے کام کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول ، نو پستول گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں چرار شریف پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منی گام میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی، اسپتال میں داخل

Next Post

مجھے بھارت اور انڈیا میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے:ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق

مجھے بھارت اور انڈیا میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے:ڈاکٹر فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.