گاندربل//
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے منی گام درسمس علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ منی گام میں ریچھ نے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا اور واقعے کے فوراً بعد انہیں علاج کے لیے پی ایچ سی منی گام منتقل کیا گیا جہاں انھیں مزید علاج کے لیے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سری نگر ریفر کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت نثار حسین خان ولد سکندر خان ساکنہ درسومہ اور خادم حسین ولد راجوری کے بطور ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے اس حوالے سے محکمہ جنگلی حیات سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دوران جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل میں کام سے واپسی کے دوران ریچھ نے مقامی شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پونچھ کے چکری منڈی علاقے میں ریچھ نے اچانک ولی محمد نامی ایک شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ریچھ کو پکڑنے کی خاطر وائلڈ لائف محکمہ نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔